جام پور ” سینٹری ورکرز کو ستھرا پنجاب مشن پر شاباش
جام پور(ملک باقر )اسسٹنٹ کمشنر جام پور ثاقب عدنان نے تحصیل جام پور کے سنیٹری ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے”ستھرا پنجاب“مشن کے تحت عید الضحی پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو بروقت یقینی بنایا گیا میں آپ تمام ورکرز سلام پیش کرتا ہوں
ڈائیووو کے تحصیل منیجر اظہر اقبال نے ورکرز کو کہا کہ آپ ہی مریم نواز کے ستھرا پنجاب کے ہیروز ہو آپ کی محنت سے آج جام پور تحصیل صاف ستھری نظر آ رہی ہے ڈائیووو کے تحصیل منیجر اظہر اقبال نے مزید بتایا کہ تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کیلئے 900 کے قریب سینٹری ورکرز، 200 رکشوں اور ٹریکٹر ٹرالی ڈمپر کا سکواڈ تعینات تھا جانوروں کی الائشیں ڈالنے کے لیےتحصیل بھر میں شہریوں کے درمیان 30 ہزار کے قریب شاپر بیگز تقسیم کیے گئے عید کے موقع پر جانوروں کی الائشیں اکٹھی کرنے کے لیے جام پور سٹی محمد پور دیوان داجل سمیت 32 یونین کونسلز میں عارضی کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے تینوں ایام میں مجموعی طور پر 1931 ٹن آلائشیں اور کوڑا اٹھایا گیا جبکہ آلائشوں اور صفائی کے حوالے سے 85 شکایات موصول ہوئیں، تمام شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جام پور میں سنیٹری ورکرز اور سیاسی سماجی شخصیات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈی ڈبلیو ایم سی کے تحصیل منیجر ظہور الحسن جتوئی اسسٹنٹ منیجر ڈائیوو عرفان خان مزاری وقاص احمد مرزا منصور حفیظ احمد خان یوسف سردار کاشف خان لغاری اکرم خان کچھیلا ملک باقر چھینہ ودیگربھی موجودتھے اسسٹنٹ کمشنر عدنان ثاقب نے کہا کہ سخت ترین گرمی میں سینٹری ورکرز کاگھر گھر جاکر آلائشیں اکٹھی کرنا ان کی ہمت،لگن اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی بدولت ہی شہر اور گردونواح کے ایریاز کے عوام کو ریلیف کی فراہمی میسر آئی ہے دوسری طرف ڈپٹی کمشنر دیگر ضلعی افسران عید کے تینوں ایام میں صفائی آپریشن کی نگرانی کے لئے فیلڈ میں سرگرم عمل رہے ہیں اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے پوائنٹس اور مختلف مقامات کے دور ے کئے گئے تاکہ فیلڈ ورکر متحرک ہوکر کام سرانجام دیں انہوں نے کہاکہ شہریوں نے حکومت پنجاب، تحصیل انتظامیہ اور صفائی ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور تہنیتی پیغامات بھی دئیے جس سے فیلڈ میں کام کرنیوالے ورکروں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں عید الأضحی کے موقع پر تاریخ میں صفائی کے ایسے انتظامات نہیں دیکھے انہوں نے کہاکہ پبلک پارکس میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات سمیت سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے شہریوں کو صاف ستھرا خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کا کام اسی طرح جاری رہے گا۔ تقریب کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان ثاقب نے تحصیل منیجر اظہر اقبال ڈی ڈبلیو ایم سی کے ظہور الحسن جتوئی کے ساتھ مل کے ورکرز کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا