کرائمز
حادثے میں کار سوار تین افراد زخمی ، ہسپتال منتقل
میاں چنوں(اشعر نعمان چوہدری ) علاقہ چھب کلاں نزد جے کے شوگر ملز آلٹو کار تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں کار سوار تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں پیٹرولنگ پولیس 88 پندرہ ایل نے ہسپتال منتقل کیا, دوسری طرف
معمولی بحث پر شدید جھگڑا ہوا جسکے نتیجے میں 95 پندرہ ایل میں چھریوں اور تشدد سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تین کی حالت نازک بتائی گئی، پولیس نے کاروائی شروع کردی ۔