راے ونڈ :ختم چہلم کا پروگرام مقامی سٹی میرج ہال میں منعقد
رائیونڈ ( شمشادعلی بھٹی ) رائیونڈ کے معروف طبیب بھائیوں کی والدہ کا ختم چہلم کا پروگرام مقامی سٹی میرج ہال میں منعقد ہوا ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران مجید سے کیا گیا تلاوت کا شرف قاری محمد عمران دھیروی نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول غلام مصطفی نقشبندی نے پیش کی جس کے بعد مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ نامورعالم دین مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ ساجد اقبال شیخ نے موت کے فلسفہ پر مدلل گفتگو کی اور والدین کے حقوق پر اسلامی نقطہ نظر اور قرآن پاک میں والدین کے لیے جو احکامات دیے گئے ہیں ان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ دوران خطاب انہوں نے کہا اللہ تعالی نے اپنے اور رسول کریم ﷺ کے بعد والدین کے حقوق سب سے زیادہ قرار دئیے ہیں ۔ اسلام میں والدین کے سامنے اُف کرنے تک کی اجازت نہیں ہے ۔ ہم اپنے والدین کے لیے نیک اعمال بجا لائیں تو اس کا ثواب بھی مرحومین کے نامہ اعمال میں درج ہوگا۔ مرحومہ رائے ونڈ کے مشہور معروف طبیب الحاج حکیم بشیر احمدبھٹی اور الحاج حکیم نذیر احمد بھٹی ، حکیم خلیل احمد بھٹی کی والدہ ماجدہ تھیں ۔ لاہور جنرل ہسپتال کے معروف سرجن ڈاکٹر تنزیل الرحمن اور بدی الزمان بھٹی ایڈوکیٹ کی دادی مرحومہ تھیں ۔ ختم چہلم میں رائیونڈ کی معروف سیاسی ، سماجی ، کاروباری و مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی جن میں مرکزی پریس کلب کے ڈپٹی چیئرمین سید قمر جعفری ، سینیئر وائس چیئرمین مہر سجاد ، معروف کاروباری شخصیت سی ای او الخلیج الیکٹرانکس میاں محمد افضل ڈھونڈا ، معروف ماہر تعلیم و استاد ہیڈ ماسٹر رشید احمد چٹھہ ، مفتی سعید احمد شرقپوری ، سابقہ صوبائی امیدوار جماعت اسلامی پی پی 165 محمد یونس انصاری ، شیخ رحمت علی شیخ ، حافظ نور احمد، معروف کرکٹر راؤ طارق محمود ، امیر جماعت اسلامی رائیونڈ سرکل رانا اصغر ، مہرظہیر بابر ، الخدمت فاؤنڈیشن کے روح رواں سید وقار عظیم اور دیگر احباب نے شرکت کی ۔ ختم پاک قاری ارشاد سعید نے پڑھا تقریب کے اختتام پر حاضرین محفل کے لیے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام کی نقابت لاہور سے تشریف لائے ہوئے حکیم عطاءالمصطفی نقشبندی نے کی !