بلیک پیپر کالے شیشوں والی گاڑی کو روک کر قانونی کارروائی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ اے ایس آئی ٹریفک پولیس سرفراز کھوڈ کی اہم کارروائی بلیک پیپر کالے شیشوں والی گاڑی کو روک کر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جب کہ گاڑی کے شیشے غیر قانونی طور پر سیاہ کیے گئے تھے جو کہ ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ASI ٹریفک پولیس سرفراز کھوڈ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس قسم کی گاڑیاں نہ تو صرف قانون کی خلاف ورزی کرتی ہیں بلکہ عوامی تحفظ کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں گاڑی کے مالک کو موقع پر ہی روک کر گاڑی سے بلیک پیپرز اتروائے گئے اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی