آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ تھانہ صدر گوجرہ میں کھلی کچہری،سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ صدر گوجرہ کی فارمل انسپکشن، پولیس خدمت مرکز گوجرہ،میثاق سینٹر گوجرہ اور پولیس ڈرائیونگ سکول گوجرہ کا افتتاح ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آبادذیشان اصغر نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا، ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے انکا استقبال کیا آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے عوام الناس کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے تھانہ صدر گوجرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پولیس افسران نے شرکت کی آرپی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات صادر فرمائیں شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کیلے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ صدر گوجرہ کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا رجسٹر ہائے تھانہ کی جانچ پڑتال کی۔SIPsکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے پرٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنایا جائے اس کے بعد علاقہ سٹی گوجرہ میں آر پی او فیصل آباد نے ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز گوجرہ،پولیس میثاق سینٹر اور پولیس ڈرائیونگ سکو ل گوجرہ کا افتتا ح کیا اور عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا