کرائمز

دفعہ 144کے نفاذ،نہر میں نہانے والے 19افراد کے خلاف مقدمات درج

ڈسکہ(نعیم مقصود)دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود نہر میں نہانے والے 19افراد کو پولیس نے پکڑ لیامقدمہ درج تھانہ سٹی کے علاقہ پل نہر چیمہ کے قریب چند نوجوان اور لڑکے پابندی اور دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود گرمی کی شدت کو دور کرنے کے لئے نہر میں نہا رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر 11افراد فیضان ،زین ،احسن ،اویس ،عثمان ،غلام علی ،رضوان شاہزیب ،زین ،طیب ، جاوید،تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ہیڈ بمبانوالہ پل کے قریب نہاتے ہو ئے8افرادولید ،وقاص ،امیر حمزہ ،محمد احمد ،یاسر علی،منیر احمد ،آفاق احمد اورعلی کو نہاتے ہو ئے گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button