کرائمز

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا بہارہ کہو اور پھلگراں تھانوں کا دورہ

اسلام آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ پھلگراں کا دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ اور حوالات سمیت تھانہ کے ہر سیکشن کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں کو تھانہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، فرنٹ ڈیسک اور تھانے کی فوری بہتری کے لئے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے تھا نہ بہارہ کہو اور تھانہ پھلگراں کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے تھا نہ کے ریکا رڈ سمیت فرنٹ ڈیسک اور حو الا ت کا معائنہ کیااور حو الا ت میں بند میں ملزمان کا ڈیٹا بھی چیک کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے شہر یو ں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریا فت کئے،انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے احکا ما ت جا ری کئے، اس مو قع پر ایس ایس پی آ پریشنز نے تمام افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ تھا نہ میں آ نے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خصوصا بزرگ شہر یو ں، عورتو ں اور بچوں کے سا تھ نا روا سلوک یاغیر مناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا، انہوں نے سینئر افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button