ڈٰی پی ڈبلیو آفیسرمحمدپرویزرانجھاکی صدارت میں سیمینارکاانعقاد
نارووال ( حاجی غلام عباس)محکمہ پاپولیشن ویلفیئرپنجاب کے خصوصی احکامات اورڈپٹی کمشنرنارووال کی زیرنگرانی محکمہ بہبودآبادی نارووال کے زیراہتمام آبادی کی روک تھام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیرآفیسرمحمدپرویزرانجھاکی صدارت میں سیمینارکاانعقاد،سیمینارمیں پاپولیشن ٹریننگ انسیٹیوٹ لاہورکی سینئرانسٹریکٹرعمیرامنیرنے خصوصی طورپرشرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل ڈاکٹرکومل جنید،میڈم ماہم کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسرکوآپریٹورائے عبدالستار،مذہبی اسکالرعلامہ ظہیراحمدجلالی،سماجی کارکن محمدافضل بٹ سمیت مختلف شعبہ جات کے افرادنے شرکت کی۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئےسینئرانسٹریکٹرعمیرامنیرنےکہاکہ ملک میں تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی ایک خطرناک بم کی صورت اختیارکرتےجارہی ہے جوکہ کسی وقت بھی پھٹ سکتاہے،لہذاہمیں اس پرخصوصی توجہ دیناہوگی۔انہوں نےکہاکہ کامیاب معاشرے کی تشکیل آبادی کی مناسب روک تھام سے ہی ممکن ہے۔مہماں خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسرکوآپریٹورائے عبدالستاراور علامہ ظہیرجلالی اور نے کہاکہ ہماری دین نے جوہمیں راہنمائی دی ہے اس پرعمل پیراہوکرہم آبادی کی روک تھام میں اپناکرداراداکرسکتے ہیں اس کے لیے ہمیں پلاننگ کرناہوگی اور کوئی بھی ملک پلاننگ کے بغیرترقی نہیں کرسکتا۔ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل ڈاکٹرکومل جنیدنے شرکاء سیمینارکومحکمہ پاپولیشن پنجاب کی ہدایت پرآبادی کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے بذریعہ ملٹی میڈیابریفنگ دی۔