کرائمز

حق اور سچ کی فتح ہوئی خاتون اول بشری بی بی رہا

احمد پورشرقیہ (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین سابق وزیر اعظم پاکستان امت مسلمہ کے گریٹ لیڈر عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشرابی بی کو بےگناہ جیل کی کالی کوٹھری میں قید رہنے کے بعد جیل سے رہا ہونے پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں حق اور سچ کی فتح ہوئی خاتون اول بشرابی بی کی رہائی کے احکامات دس لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض کورٹ سے کل ہی جاری ہوگئے تھے جیسے ہی پی ٹی آئی وکلاء ضامن لیکر ٹرائل کورٹ پہنچے مگر عدلیہ عملہ جلدہی گھر چلے گئے جس کے باعث پی ٹی آئی وکلاء کو روبکار نہ مل سکی بلاوجہ مزید ایک رات جیل کی کالی کوٹھری میں خاتون اول کو رہنا پڑا خدا کاشکر ادا کرتے ہیں کہ خاتون اول بشرا بی بی بےگناہ قید میں رہنے اور عمران خان کے ساتھ ثابت قدمی رہنے کے بعد جیل سے رہاہوکر خیرخیریت سے بنی گالہ پہنچ گئیں ہیں عمران خان کو بلیک میل کرنے وحراساں کرنے کی خاطر بشرا بی بی کے خلاف جعلی فرضی مقدمات بناکر جیل کی کالی کوٹھری میں قید رکھا گیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر ماہرقانون دان حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کے سٹی صدر ساجدسراج جلوانہ انصاف لائیر فورم کے صدر چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری بار چوہدری فاروق عزیز عمران سندھو اور چوہدری عبدالاحد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button