لاہور:وزیر اعلی پنجاب کے دعوے کھوہ کھاتے ، مانگا منڈی کے باسی سراپا احتجاج
لاہور /مانگامنڈی (رانااشفاق احمد سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم کومانگامنڈی ایل ڈبلیو ایم سی اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر کے عملہ نے ہوا میں اڑادیا امکانی بارشوں سے قبل مانگامنڈی کےکسی سیوریج نالوں کی صفائی نہ ہوسکی مون سون کی پہلی بارش سےاندرون شہر نالہ بپھرنے سے گندابدبودار پانی مختلف جگہوں اورسڑک کر کنارے ندی نالے کی شکل اختیار کر گیا جس سے سڑک ٹوٹنے کے علاوہ طرح طرح کی بیماریاں اور ڈینگی مچھر کے لاروا پیدا ہونے کا خدشہ سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے اور اس کی صفائی نہ کئے جانے کیخلاف شہریوں نے عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہچانے والے واحد پریس کلب مانگا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ڈپٹی کمشنر لاہور ،ایل ڈبلیو ایم سی کے اعلیٰ حکام اور محکمہ پبلک ہیلتھ سے بارشوں سے پہلے پہلے مانگامنڈی کے سیوریج نالوں کی صفائی کامطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ افسوس ناک صورتحال ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے نااہل افسران مون سون کی بارشوں کی پیشنگوئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم کے باوجوداے سی کے مزے لوٹ رہے ہیں گزشتہ روزکی بارش سے ان محکموں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اندرون شہر سڑک کے کنارے کھڑابارشی پانی کو کئی روز گزر گئے ہیں مگر تاحال اس کو سکر مشینوں سے ناتو اٹھایا جاسکااور نا ہی نالوں کی صفائی کا کام کیا گیاہے سڑک کنارے کھڑابارشی پانی سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ہےشہریوں کا یہ بھی کہناتھاکہ اگر شدید بارشیں آگئی تو سڑک کے علاوہ مارکیٹیں بھی برساتی پانی سے ڈوب جائیں گی اسکا ذمہ دار کون ہوگا شہر کے دیگر سیوریج اور نالوں پر دھیان دیتے ہوئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ شہری مزید پریشانی سے بچ سکیں۔