کمشنر کابورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان دفتر کا دورہ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)کمشنر ملتان ڈویژن و چئیرمین تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں نے گزشتہ روز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امتحانات کے بعد جاری پیپر مارکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیاکمشنر عامر کریم خاں نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور امتحانی عملے سے ملاقات کی
انہوں نے پیپر مارکنگ کی شفافیت اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ طلبہ کے نتائج میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کی محنت کا صحیح صلہ دینا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مارکنگ کے عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پیپر چیکنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جدید طریقہ کار اپنانے پر بھی زور دیا دورے کے دوران کمشنر عامر کریم خاں نے امتحانی نتائج کی بروقت فراہمی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ بورڈ حکام مقررہ وقت میں نتائج کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ طلبہ کا تعلیمی تسلسل متاثر نہ ہو کمشنر عامر کریم خاں نے تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ملتان بورڈ آئندہ بھی اسی جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا بعد ازاں کمشنر عامر کریم خاں نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی بھی صدارت کی