کرائمز

لاہور :ٹیچنگ ہسپتالوں کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ٹیچنگ ہسپتالوں کی کینٹینز ، پارکنگ ، صفائی ، سکیورٹی ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں سے پارکنگ،کنٹینزکی نیلامی کی تفصیلات طلب کرلیں،کیفے ٹیریا ، ٹک شاپس، جینیٹوریل اور سکیورٹی سروسز کی سالانہ نیلامی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں،پارکنگ ،ٹک شاپس ،سکیورٹی سروسز کے ٹھیکوں کے آڈٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کو تین روز میں تمام تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ،شفافیت کیلئے ٹھیکوں کی آئندہ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے ہی نیلامی کی ہدایت کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button