کرائمز
منچن آباد پولیس کی بڑی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار
منچن آباد(راشد ڈھڈی)منچن آباد پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا تلاشی لینے پر ملزم سے 1130 گرام چرس برآمد ہوئی ملزم نے اپنا نام وپتہ محمد اشرف ولد محمد طفیل قوم رحمانی سکنہ کچی آبادی منڈی صادق گنج بتایا۔ جبکہ منچن آباد پولیس نے دوسری کاروائی مخبر کی اطلاع پر قبرستان والی گلی میں کی ملزم سے 1560 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم نے اپنا نام محمد افضل ولد اللہ دتہ قوم ملتانی سکنہ طارق کالونی بتایا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں ان کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے…ایس ایچ او