اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ
اوکاڑہ(وحید انصاری) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا صفائی ستھرائی انتظامات کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ، انہوں نے فیصل روڈ، اوورہیڈ برج، صفدر شہید پارک میں صفائی ستھرائی کے لیے بنائی گئی ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور انہیں متعلقہ علاقوں کی مکمل سویپنگ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے سلسلہ میں موثر انداز میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے جنرل بس سٹینڈ پر صفائی ستھرائی انتظامات کی چیکنگ کی اور مسافروں کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں اقدامات کی انجام دہی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے صفائی ستھرائی انتظامات کی بھرپور انداز میں چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول مہیا کیا جا سکے۔#