کرائمز

منشیات فروشوں اور 13مجرمان اشتہاریو ں سمیت20ملزمان گرفتار

نارووال ( ندیم انور سے )نارووال پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف موثر کاروائیاں06بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور 13مجرمان اشتہاریو ں سمیت20ملزمان گرفتار،قبضہ سے ساڑھے08کلو گرام سے زائد چرس،10لیٹر شراب اور رائفل223بور برآمد ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووا ل نے منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 02بدنام زمانہ منشیات فروشوں عارف گوگا کے قبضہ سے 02کلو620گرام چرس اور حبیب بٹ کے قبضہ سے 01کلو460گرام چرس برآمد کرلی جبکہ 05مجرمان اشتہاری کیٹگری Bاخلاق،کامران،نعمت اللہ،وسیم اکرم اور تنویر مسیح کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش عمران کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01کلو680گرام چرس برآمدکرلی۔
ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں بدنا م زمانہ منشیات فروش پرویز اختر عرف فیصل عرف فساد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 02کلو260گرام چرس برآمدکرلی۔ایس ایچ او تھانہ لیسرکلاں نے 03مجرمان اشتہاری کیٹگری Bتوفیق،حسنین اور اسلام کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔
ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ غریب نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں منشیات فروش دانش کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 620گرام چرس برآمدکرلی۔ایس ایچ او تھانہ صد ر شکرگڑھ نے منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں منشیات فروش طلحہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ 03مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کیٹگری A,Bاکمل کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ نیناں نے 02مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کیٹگری Bنبیل آصف کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔
ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بدوملہی نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤ ن میں ناجائز اسلحہ ہولڈر نوید جان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے رائفل 223بور برآمد کرلی۔تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ضلع نارووال سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس کے تمام آفیسران و ملازمان ہمہ تن کوشاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button