کرائمز
ستوکتلہ پولیس کی کاروائی بہنوئی پر تشدد کرنے والا سالہ گرفتار
لاہور / ستوکتلہ (کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام )سسرالیوں کا داماد پر بہمانہ تشدد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔تھانہ ستوکتلہ پولیس کی کاروائی بہنوئی پر تشدد کرنے والا سالہ گرفتار ،شہری پر بہمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی،ذاتی رنجش کی بنا پر داماد کو بہانے سے گھر بلا کر تشدد کیا گیا وائرل ویڈیو میں سسرالیوں کی جانب سے داماد کو باندھ کر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےملزم علی کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ۔ترجمان ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی پولیس ٹیم کو بروقت کاروائی پر شاباش ۔شہریوں پر تشدد میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں ۔