کرائمز
حکومت اخبارات کے کلیئر نہ ہونیوالےچیک دوبارہ جاری کرے،جی ایم جٹ
اسلام آباد (آئی این پی ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS (رجسٹرڈ)کےہیڈ آفس اسلام آباد سے جاری پریس ریلیزکے مطابق APRNSکے مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ ،ناٸب صدر سردار افضل تاجک، جنرل سیکرٹری،قسور جمیل روحانی،رابطہ سیکرٹری میاں طارق وقاص ،فنانس سیکرٹری محمد سہیل گنگہوٸی نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ،وزیر اطلاعات عطاء تارڈ،سیکرٹری اطلاعات شاہیرا شاہد اورPIOمبشر حسن سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال جون 2023ءمیں مختلف وجوہات پر اخبارات کے جو چیک بینک سے کلیٸر نہیں ہو سکے تھے ان کی پیمنٹ فوری طور پر ریلیز کرکے25جون تک نٸے چیک دٸے جاٸیں تاکہ اخبارات کے نقصان کا ازالہ ہو سکے