کرائمز
انڈس ہائی وے پر مسلح ملزمان کی کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
شکارپور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شکارپور میں انڈس ہائی وے پر مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے پر قبائلی دشمنی شبہ ظاہر کردیا۔ شکارپور میں گڑھی یاسین ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسلح ملزمان نے کار پر گولیاں برسادیں، فائرنگ سے نور محمد سندرانی، نظام احمد سندرانی، آدم سندرانی اور نامعلوم کار ڈرائیور موقع پر دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکابندی کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں۔