سیشن کورٹ کے باہر لڑائی جھگڑا کر نے پر 6 افراد کو گرفتار
مکوآنہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد پولیس نے سیشن کورٹ کے باہر لڑائی جھگڑا کر نے پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود ضلع کچہری کے باہر لڑائی جھگڑا کرنیوالے دو گروپوں کے 6 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ 1081/25 بجرم 324ت پ کیس میں دونوں فریقین عدالت پیشی پر آئے ہوئے تھے۔مقدمات کی رنجش کی بناء پر فریقین نے سیشن کورٹ کے باہر لڑائی جھگڑا شروع کردیا۔ تھانہ سول لائن،ڈولفن اور ایس او پی سیشن کورٹ پر موجود ملازمان نے فوری طور پر 06ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد بابر علی، عبد الخالق اور مدعی پارٹی کے فیضان، فرحان، مہران اور محمد یونس شامل ہیں۔تھانہ سول لائن پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔