کرائمز

جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، مسماة گلشن شیخ

سکھر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سکھر کے علاقے پرانہ سکھر وسپور محلہ کی مکین شیخ برادری سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون مسمات گلشن شیخ نے اپنے شوہر اور بھائیوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا سگا بھائی دلشاد شیخ ان کے گھر پر غیر قانونی طریقہ کار سے قبضہ کرنا چاہتا ہے ان کی جانب سے کی جانی والی شکایات پر وہ مشتعل ہو گیا اور ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے قتل کرنے کی دھمکیاں د ے رہا ہے پریس کانفرنس کے دوران گلشن خاتون نے بتایا کہ دلشاد شیخ کے رویے، دھمکیوں اور ظلم و زیادتیوں کی وجہ سے وہ سب ذہنی و جسمانی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں گلشن خاتون نے مزید کہا کے دلشاد دس سال جیل میں رہا، میں نے انسانی ہمدردی کے طور پر اس کے بچوں کو اپنے گھر میں رکھا اور پالا۔ اب وہی دلشاد ہمیں گھر سے نکالنے پر تْلا ہوا ہے۔اور دلشاد کی پشت پناہی کچھ بلیک میلر صحافی اور دیگر بااثر لوگ کر رہے ہیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوابدار شخص کے دیگر بھائیوں کا کہنا ہے کہ دلشاد نے جعلی کاغذات تیار کروائے ہیں، جھوٹے مقدمات بنوائے ہیں، اور مسلسل سنگین دھمکیاں دے رہا ہے گلشن خاتون اور ان کے بھائیوں نے مزید انکشاف کیا کہ دلشاد شیخ خود کوصحافی تو کبھی خود کو وکیل بن کر دھوکہ دیتا ہے وہ نہ صرف عام شہریوں کو، بلکہ پولیس اور حساس اداروں کو بھی دھمکیاں دیتا ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کئی بار پولیس، انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے رجوع کیا، لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی خاندان نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، کمشنر سکھر، اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور ان کا قانونی حق اور جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button