کرائمز
سفاک باپ نے 9سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا
لاہور( آئی این پی)شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں سفاک باپ نے 9سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کوگرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے آصف نامی سفاک باپ نے اپنی نوسالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے زخمی کیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے فوریفوری ہسپتال منتقل کر دیا۔متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم آصف کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔