کرائمز
بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے سفاک شوہر کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور( آئی این پی)شیرا کوٹ کے علاقے میں بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے سفاک شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے گھناﺅنی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شیرا کوٹ صفدر پرویز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے ناچاقی چل رہی تھی ،ملزم نے اپنی بیوی کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھی۔ ملزم گھناﺅنی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا ۔