کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ 59ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پنجاب پولیس کے آئی جی پی 1787کمپلینٹ سنٹر کے سائلین کے مسائل کی داد رسی کے لیے اقدامات جاری ہیں ، رواں سال اب تک 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ 59ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مقدمات کے اندراج کی 25ہزار سے زائد، سست تفتیش کی 17 ہزار سے زائد شکایات حل کی گئیں، پولیس سروسز سے متعلق 3ہزار سے زائد، محکمانہ معاملات و دیگر سے متعلق 500سے زائد شکایات حل، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 3600سے زائد، ریکوری سے متعلق 6900سے زائد، ناقص تفتیش کی 3100سے زائد شکایات حل، جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 1700سے زائد، تبدیلی تفتیش سے متعلق 930شکایات حل کی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 1787پر داد رسی کے ذریعے 634مغویوں کی بازیابی عمل میں لائی گئی ہیں۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سائلین پولیس اہلکاروں خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں 1787کمپلینٹ سنٹر پر بلا جھجھک رابطہ کریں، شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جاتا ہے، 1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی زیادہ موثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ مزید فعال کی گئی ہے، آئی جی ڈی پی اوز 1787کمپلینٹ سسٹم پر موصولہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے معاملات کی خود مانیٹرنگ کریں۔