نافرمان اولاد نے زمین پر قبضہ کر کے والدین کو گھر سے نکال دیا
دادو:(شفقت خان / نواز لاکھو ) تھانہ خدا آباد کے نواحی گاؤں محمد ہاشم پنہور کے رہائشی علی محمد پنہور غلام حسین پنہور عورت وزیراں نے دادو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے 3 نافرمان بیٹے غلام مصطفی پنہور، عبدالکریم پنہور، عزیز اللہ پنہورگزشتہ 15 سال سے میرے نام پر رکارڈ زرعی زمین پر قابض ہیں ہم ان سے مانگتے ہیں تو وہ ہم پر تشدد کرتے ہیں ہم نے جب اپنی زمین واپس مانگی تو انہوں نے ہمیں مار پیٹ کر کے ہم دونوں میاں بیوی کو گھر سے نکال دیا ہے ہم گذشتہ 4 روز سے بے گھر ہیں وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ زمین بھول جاؤ ورنہ ہم تمہیں جان سے مار دیں گے ہمیں اپنے بیٹوں کی طرف سے خطرہ ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم خدا آباد پولیس کے پاس گئے لیکن بااثر لوگوں کے کہنے پر پولیس نے قابضین سے پیسے لے کر انہیں گرفتار نہیں کیا ہم نے وہاں کے نیک مردوں کو بھی شکایات کیں لیکن قبضہ مافیا ان کے کہنے پر بھی فیصلے پر آنے کو تیار نہیں ہم آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو ڈی سی دادو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قابضین کو گرفتار کرکے مکان اور زمین واپس کرا کر ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے