کرائمز
موثر پولیسنگ، عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو سزا سنا دی
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو سزا سنا دی، ملزم محمد الماس کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو سزا سنا دی، ملزم محمد الماس کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم سے 2280 گرام چرس برآمد ہونے پر ٹیکسلا پولیس نے نومبر 2024 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔