علاقائی خبریں

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

ننکانہ صاحب (رانا عرفان سے ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا ورلڈ ڈینگی ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب کے زیرِ اہتمام "ورلڈ ڈینگی ڈے” کے موقع پر آگاہی مہم سیمینار اور ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت، اور عوامی مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے جن پر ڈینگی بخار سے بچاؤ کی علامات اور احتیاطی تدابیر درج تھیں۔ڈینگی بخار ایک خطرناک بیماری ہے جو ایک مخصوص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے، جو عموماً صبح اور شام کے وقت کاٹتا ہے۔ اس بیماری کی علامات میں تیز بخار، شدید سر درد، آنکھوں کے پیچھے درد، جوڑوں اور پٹھوں میں درد، متلی اور جسم پر سرخ دھبے شامل ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے اگر عوام چند احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، جن میں گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھنا، پانی جمع نہ ہونے دینا، پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھنا، کولر اور گملوں کا پانی روزانہ تبدیل کرنا، مچھر دانی کا استعمال،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button