کرائمز
سیشن کورٹ شیخوپورہ میں 2 فریق گتھم گتھا‘ ہنگامی صورتحال
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سیشن کورٹ کمپلیکس شیخوپورہ میں اُس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جب ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات کی عدالت میں پیشی کے بعد فریقین احاطہ عدالت میں گتھم گتھا ہو گئے۔ واقعہ تھانہ صفدر آباد کے مقدمہ نمبر 384/23 کے فریقین کے مابین پیش آیا۔ کچہری سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ملزموں کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی ڈویژن پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ کو بھی ارسال کر دی گئی۔