کرائمز

ننکانہ صاحب میں اشیا خوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پر پہنچ گئی

ننکانہ صاحب(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ننکانہ صاحب ضلع بھر میں اشیا خوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پرپہنچ گئی۔ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے کر سوگئی محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ محض کاغذی کاروائی اور پیسے بنانے میں مصروف عوام بہت سی بیماریوں کے گھیرے میں۔تفصیلات کے مطابق اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ دودھ، دہی، گھی، چائے کی پتی، مصالحات جات، سرخ مرچ، بیسن اور دیگر چیزوں کا خالص ملنا ناممکن ہو چکا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ کاغذی کاروائیوں تک محدودہوکر رہ گئی ہے۔خالص اشیاکا ملنانا ممکن ہو چکا ہے۔سب سے زیادہ ملاوٹ دودھ، دہی، گھی، چائے کی پتی،مصالحہ جات، سرخ مرچ ،بیسن میں کی جارہی ہے۔مختلف علاقوں میں کھا د اور کیمیکلز وغیرہ دودھ،تیار کرنے کی فیکٹریوں میں دودھ کے نام پر کھلے عام زہر فروخت کیا جارہا ہے۔مضر صحت اشیا خورد و نوش کے استعمال سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور گردوں کے امراض معدہ ،جگراور دیگر امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔جبکہ سرکاری ونجی ہسپتال مضر اشیا خوردونوش کے استعمال کرنے والے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔جب کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے کر سوگئی ہوئی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اشیاخوردونوش میں ملاوٹ کے انسانی زندگیوں پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button