کرائمز

سانگلہ ہل گدا گروں کی لپیٹ میں آگیا، انتظامیہ لمبی تان کر سوگئی

ننکانہ صاحب(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سانگلہ ہل گدا گروں کی لپیٹ میں آگیاانتظامیہ لمبی تان کر سوگئی۔ سماجی حلقوں کااعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔سروے کے مطابق شہر بھرمیں بے شمار مرد و خواتین بیرونی علاقوں سے جن میں بلوچستان،ننکانہ صاحب،شاہکوٹ،چنیوٹ ،وہاڑی اور چک جھمرہ اور دیگر علاقوں سے خواتین بھیک مانگنے کی غرض سے سانگلہ ہل آتی ہیں جو کہ مانگنے کے روپ میں سرعام گناہ کو دعوت دے رہیں ہیں جو کہ میک اپ کرکے آتی ہیں اور موقع پاکر لوگوں کے گھروں سے قیمتی چیزیں چوری کر کے لے جاتی ہیں اور منشیات فروشی بھی کروا رہی ہیں اس طرح سے خواتین گروہ جیولرز کی دوکانات پر گاہک بن کر جاتی ہیں اور زیورات چرا کر لے جاتی ہیں اس طرح سے ڈکیتیوں اور بچوں کو اغوا کرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ گداگروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button