کرائمز
حادثہ کے نتیجہ میں 3 بچے اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی
ننکانہ صاحب(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مانانوالہ روڈ نزد چندر کوٹ گاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل اور رکشہ سے ٹکرا گئی،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا،حادثہ کے نتیجہ میں 3 بچے اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں9 سالہ حرم فاطمہ، 10 سالہ میرب شہزادی، 35 سالہ اقرا، 55 سالہ رفعت بی بی اور 13 سالہ حسن علی شامل ہیں۔