کرائمز

سرعام نشہ آور انجکشن نشہ آور گولیاں نشہ آور سیرپ فروخت ہونے لگے

شجاع آباد(کرائم رپورٹر)شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں قائم میڈیکل سٹور مالکان راتوں رات کروڑپتی بننے کے چکر میں نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ وبرباد کرنے لگے ذمہ دار اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر اور گردونواح میں قائم میڈیکل سٹور مالکان راتوں رات کروڑ پتی بننے کے چکر میں نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ وبرباد کرنے لگے شہر اور گردونواح میں قائم میڈیکل سٹوروں پر سرعام نشہ آور انجکشن نشہ آور گولیاں نشہ آور سیرپ ودیگر نشہ آور ادویات کی سرعام فروخت جاری ہے جس کے باعث کل کے مستقبل اپنے آپ کو تباہ وبرباد کر رہے ہیں المیہ یہ ہے کہ ڈرگ انسپکٹر کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اہلیان شہر نے ذمہ دار اعلی حکام سے نشہ آور ادویات کی سرعام فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کاروائی کرنے اور میڈیکل سٹور سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ وبرباد ہونے سے بچ سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button