علاقائی خبریں

1500سالہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کا شاہ دین کالونی میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد

لاہور ( شمشادعلی بھٹی سے) شاہ دین کالونی میں 1500 سالہ جشنِ میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، جس میں بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ، محفل کی صدارت صدر سنی تحریک لاہور قاری غلام محی الدین نے کی ، تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے اکرم رضوی نے خصوصی شرکت کی ، جبکہ خطیبِ پاکستان مفتی عارف ستار اور منہاج القرآن کے علامہ سید ذیشان شاہ ہاشمی نے ایمان افروز خطابات کیے ، نقابت کے فرائض حافظ فضل الرحمن رضوی اور شہنشاہِ نقابت محمد بلال یوسفی نے انجام دیے ، منعقدہ پروقار اجتماع میں علامہ عرفان صدیقی ، خلیفہ تاج الشریعہ علامہ عثمان غنی ، رانا کاشف آف سیالکوٹ ، رانا مزمل ، سید ذیشان گیلانی ، بلال وسا یونین ، سنی گجر ، رانا گوہر راجپوت ، محمد شہباز ، سبطِ حسن ، نعیم مغل ، وکی بھائی ، ملک عبد الرحمن ، سیدانعام گیلانی اور سید عدیل گیلانی نے خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر سید علی گیلانی کی قرآنِ کریم حفظ مکمل کرنے کی سعادت پر اُن کی پرشکوہ دستار بندی بھی کی گئی ، جبکہ محفل کی انتظامیہ ملک علی حیدر ، ملک صادق ، ملک نعمت ، ملک زین ، شیخ فرحان ، فاروق ، زین جٹ ، عمر شبیر ، مبین شاہ ، طیب طاہر ، ندیم گاڈی اور حبیب شاہ پر مشتمل تھی ، محفل میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اور یہ پرنوراجتماع دعا، صلوٰۃ و سلام اور فلک شگاف نعروں “حیدر حیدر” کی گونج کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button