سینیئر نائب صدر مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ زاہد قمر ادریس کی جانب سے افطار پارٹی۔
نارووال(حاجی غلام عباس )مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ نارووال کے سینئر نائب صدر زاہد قمر ادریس کی جانب سے فروٹ منڈی نارووال میں ایک پرتکلف دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں پریس کلب کے سینئر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔افطار تقریب میں چئیرمین عاطف خان، صدر رانا مدثر مانگوی، قائم مقام جنرل سیکرٹری رانا آصف علی، سینئر نائب صدر سجاد اویسی، نائب صدر حاجی عباس، لیگل ایڈوائزر حسن ظفر ایڈووکیٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کاشف رحمان، فنانس سیکرٹری رانا عامر علی، رانا عبدالرحمن اور دیگر معزز ممبران شریک ہوئے۔افطار کے دوران صحافی برادری کے درمیان خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوا، اور باہمی اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس پرمسرت اجتماع کے انعقاد کو سراہا اور ایسے مثبت اور تعمیری اجتماعات کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر پریس کلب کے مرحوم جنرل سیکرٹری رانا عمران کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا