چوری کی مختلف وارداتوں میں چور موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لے اڑے
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) چوری کی مختلف وارداتوں میں چور موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے،بتایا گیا ہے کہ بھٹہ ٹاؤن کا ذیشان گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے،مہسیاں گاؤں میں فرحان کے ڈیرہ سے سات ہزارروپے اور موبائل فون چوری ہوگیا،تتلے مالی کے اشرف کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے،محلہ دمدمہ کے سلمان کے گھر کا میٹر بجلی چوری ہوگیا،مرزا پورکے علی رضا کے ڈیرہ سے موبائل فون چوری کرلیا گیا،کڑی کوٹ کے منیر کے ڈیرہ سے بجلی کی موٹر اور تار چوری ہوگئی،تمبولی کے منیربٹ کی موٹر سائیکل بھی گھر کے باہر سے چوری ہوگئی جبکہ عبداللہ روڈ پر واقعہ پاک ٹاؤن کے رضوان کی کپڑے کی دکان سے چار خواتین آٹھ تان چوری کرکے لے گئیں،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔