علاقائی خبریں
ورکرز کو تنخواہیں دلا دیں،کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہیں دلا دیں- وزیراعلی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لے لیاہے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار کیااور ستھرا پنجاب کے ورکرز کو کم تنخواہیں دینے پر کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری کردی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کو ہر شہر میں کم از کم تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیاہے-