کرائمز

پولیس نے تین سال سے لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرا کے لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا

لاہور( آئی این پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد نے سابق فوجی کی تین سال سے لاپتہ بیٹی کو بازیاب کرا کے لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا ۔لڑکی نے عدالت کے سامنے پسند کی شادی کا بیان دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق فوجی کی تین سال سے لاپتہ بیٹی کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ڈی پی او حافظ آباد نے لڑکی علینہ کو بازیاب کرکے پیش کردیا ۔ عدالت نے کہا کہ دکھ تو ہوتا ہے جب بچی ایسی حرکت کرے۔ لڑکی نے عدالت کے سامنے پسند کی شادی کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی پسند کی شادی کرنے کا بیان دیا جو نہیں مانا گیا، والد اور بھائی مجھے دھمکیاں دیتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ بیٹی میرا 90لاکھ روپے ساتھ لے گئی وہ واپس دلا دیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر لڑکی کو کچھ ہوا تو آپ لوگ ذمہ دار ہوں گے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ ایس ایچ او صبح وشام لڑکی کی سلامتی کی خبر رکھے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11اگست تک ملتوی کردی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button