تہرے قتل کے دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار
اوکاڑہ (عبددالوحید انصاری ) اوکاڑہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین قتل کے 2مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور اختر خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ نمبر 479/22 اور مقدمہ نمبر 210/26 میں مطلوب اشتہاری وارث عرف وارثی کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزم وارث عرف وارثی تین قتل کے دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور گزشتہ چار سال سے روپوش تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او اوکاڑہ نے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی #