کرائمز

فیروز والا پریس کلب کے صدر آصف بھٹی پر قاتلانہ حملہ

رائیونڈ ( شمشادعلی بھٹی سے ) آر یوجے پاکستان کی جانب سے فیروز والا پریس کلب کے صدر آصف بھٹی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت ۔ سینئر صحافی آصف بھٹی پرحملہ میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ پنجاب حکومت علاقائی صحافیوں کے تحفظ کے لیے موثر قانون سازی عمل میں لائے ۔ میاں شاہ عالم بودلہ کا حکومت پنجاب سے مطالبہ علاقائی صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان نے سینئر صحافی آصف بھٹی صدر پریس کلب فیروزوالا پر ہونے والے قاتلہ حملے کی شدید مزمت کی ہے ۔ پنجاب کے صدر میاں شاہ عالم بودلہ ، سینئر نائب صدر حاجی محمد رمضان ، جوائنٹ سیکرٹری رانا خضرحیات نے فیروز والا پریس کلب کے صدر محمد آصف بھٹی اور ان کے بھتیجے پر قاتلانہ حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ آر یو جے پاکستان سینٹرل پنجاب کے عہدیداران نے حکومت پنجاب سے حملہ میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں علاقائی صحافیوں کے تحفظ کے لیے مضبوط و موثر قانون سازی کی جائے۔ آئے روز صحافیوں پر ہونے والے تشدد کے سنگین واقعات حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button