105بوتل امپورٹڈ شراب برآمد،ملزم گرفتار
نارنگ منڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرکل مریدکے کا سرحدی گائوں میں آپریشن ،105بوتل امپورٹڈ ولائتی شراب برآمدکرکے ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بی آربی نہرکے قریب نارنگ منڈی کے سرحدی گاں منڈھیالی کے رہائشی رزاق مسیح سے 105 بوتل بلیو سفائیر دیگر برانڈ کی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ تھانہ نارنگ پولیس نے کالاخطائی کے رہائشی قربان کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی ہے انچارج سی سی ڈی سرکل مریدکے انسپکٹرظہیرعالم شاہ نے سٹی پریس کلب میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے مقدمات کی بروقت اور میرٹ پر تفتیش ہوگی اور جرائم میں کمی آئے گی بی آر بی نہرکے قریب منڈھیالی کے رہائشی رزاق مسیح سے توڑے میں مختلف برانڈز کی 105 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کی ہے منشیات فروشوں ڈکیتوں دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنائیں گے ہمارا عزم ہے سرکل مریدکے امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں۔