کرائمز
کامونکی : چائے شاپ پر مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان زخمی
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)مین بازار میں چائے شاپ پر مسلح افراد کی فائرنگ،نوجوان شدید زخمی ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ مین بازار جامع مسجد غلہ منڈی چوک میں مجید چائے والا کا بیٹا سجاد اپنی چائے کی دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران دومسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق مضروب نے بیان دیاہے کہ اس نے میاں طارق اور میاں عارف سے چھ لاکھ روپے لینے تھے جنہوں نے اس کو فائرنگ کرکے زخمی کیا،تاہم سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔