گمشدہ افراد کو تلاش کرکے اپنوں سے ملانے کی روایات برقرار
اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری )ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس سجاد محمد خاں کی زیرِ کمانڈانسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے گمشدہ افراد کو تلاش کرکے اپنوں سے ملانے کی روایات برقرار۔نمائندہ پیٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑا کے مطابق پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ بھومن شاہ سے سب انسپکٹر غلام رسول و حوالدار منصور نے دوران پیٹرولنگ دربار جندے شاہ کے مقام سے راستہ بھٹکے ہوئے03سالہ معصوم بچے اور سہاگ نہر کے مقام سے گمشدہ 24سالہ نوجوان جسکا ذھنی توازن درست نہ تھاکو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا بچہ اور نوجوان اپنا نام پتہ بتانے سے قاصر تھے۔پیٹرولنگ ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر مختلف ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاتے ہوئےتفصیلات معلوم کرکے وارثان کو گمشدگان کی بازیابی بارے مطلع کیا۔پیٹرولنگ پولیس آفیسران نے علاقہ معززین کی موجودگی میں تین سالہ معصوم علی ولد سجاد سکنہ بھومن شاہ اور چوبیس سالہ سپیشل نوجوان عارف ولد محمد اقبال سکنہ دیا رام کو والدین کے حوالے کردیا۔حوالگی کے موقع پر وارثان و علاقہ مکینوں کی جانب سے پیٹرولنگ پولیس کے ان انسانیت دوست اقدامات کو سراہتے ہوئےڈھیروں دعاؤں و نیک تمناؤں سے بھرپور جذبات کا اظہار کیا#