کرائمز

قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری، نوٹس لینے کا مطالبہ

سکھر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) قدیمی پیر مراد شاہ قبرستان ایک بار پھر گندے پانی کی لپیٹ میں آگیا، قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری،گندگی کے ڈھیر بھی ہٹائے نہ جاسکے، قبرستان تالاب میں تبدیل،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پرانہ سکھر کے علاقے مائیکرو کالونی میں قائم قدیمی قبرستان پیر مراد شاہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایک بار پھر گندے پانی کی لپٹ میں آگیا ہے قبرستان میں ڈرینج کا گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے علاقہ مکینوں کی شکایت کے باوجود قبرستان سے نکاسی کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے قبرستان گندے پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق شکایت پر سکھر انتظامیہ نے چند ماہ قبل قبرستان سے نکاسی آپ کیلئے جنریٹر اور پمپ لگا کر کافی حد تک پانی نکال کر قبروں کو بے حرمتی سے بچا لیا تھا لیکن افسوس جنریٹر اور پمپ خراب ہونے کی وجہ سے حالت زار دوبارہ خراب ہو گئی ایسا لگتا ہے انتظامیہ جان بوجھ کر قبرستان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ قبضہ مافیا قبریں مسمار کرکے پلاٹنگ شروع کرسکیں۔دوسری جانب شہری حلقوں میں اس حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر قبرستان کا تقدس پامال ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button