کرائمز
منشیات مقدمہ میں ملزم کو 9 سال قید ،80 ہزار جرمانہ عائد
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )راولپنڈی پولیس کی موثر پوالیسنگ کے باعث عدالت نے منشیات مقدمہ میں ملزم کو 9 سال قید ،80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو سزا سنا دی، ملزم عمران حسین کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم سے 1600 گرام چرس برآمد ہونے پر گوجرخان پولیس نے مئی 2024 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔