رائیونڈ سٹی میں ناجائز تجاوزات کینسر کی طرح پھیل رہی ہیں
رائیونڈ (عثمان چیمہ ) ناجائز تجاوزات کی بھرمار سے شہریوں کا سڑکوں بازاروں چوکوں اور محلوں کے علاؤہ گلیوں سے گزرنا بھی محال ہوگیا سڑکوں پر غیر قانونی آٹو رکشاؤں کے سٹینڈوں نے وزیر اعلی کے ماڈل شہر کا حسن گہنادیا کے سڑکوں کے اطراف میں بڑھی ہوئی تجاوزات اور ان کے آگے فٹ پاتھوں پر تجاوزات در تجاوزات نے شہر کو تجاوزاستان بناکر رکھ دیا ہے صرف یہی نہیں میں بازار اور اس کی تمام تر ملحقہ گلیاں بھی بدترین تجاوزات کی آماجگاہ بن گئی ہیں رائیونڈ میں 99فیصد سے زائد تاجروں کی زندگی کا دارومدار تجاوزات کی وجہ سے چلتا ہے مرکزی انجمن تاجران کے تمام عہدیداران تجاوزات کی وجہ ہیں جن کو بااثر سیاسی اور سرکاری افراد کی پوری پشت پناہی حاصل ہے بڑے بڑے نامور شرفاء اور دولت مند افراد تجاوزات کی آڑ میں مال اکھٹا کررہے ہیں جب بھی رائیونڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوا ہے وہ نہ مکا پر ختم ہوگیا ہے تبلیغی مرکز بازار بھی تجاوزات کا گڑھ ہے پیرا فورس بننے سے پہلے رائیونڈ کی ضلعی انتظامیہ بھی تجاوزات کی مد میں بال بچوں کے لئے روزی روٹی اکھٹی کرتے تھے رائیونڈ کے 100فیصد عوام تجاوزات کے انتہائی خلاف ہیں لیکن انکی کہیں شنوائی نہیں ہوپاتی اور وہ بے بس ہوچکے ہیں کچھ عرصہ سے شہر میں بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کی سب بڑی وجہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر بابر مونگا ہیں جن کی آشیر باد سے تجاوزات کینسر کی طرح پھیل رہی ہیں اور ان کو اس بات کی بلکل بھی پرواہ نہیں