چھت پھاڑ گروپ متحرک چوریوں کی وارداتیں بڑھنے لگیں
لودھراں/تھانہ قریشی والا/محمد انصاری تفصیلات کے مطابق گوگڑاں شہر میں گزشتہ رات نامعلوم چور المدینہ میڈیکل سٹور کی دوکان کی چھت پھاڑ کر یو پی ایس بیٹری ایل سی ڈی اور نقدی رقم لے اڑے اس سے قبل بستی کالی والا سے سولر پلیٹوں کے انورٹر نامعلوم چور لے اڑے جبکہ ماڑوں کی بستی سے بھی نا معلوم چوروں نے سولر پلیٹیں اور انورٹر کا صفایا کر دیا اسی پر مزید بات کریں تو مہرآباد شریف گوگڑاں کے ساتھ لگے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے بھی نامعلوم چور سولر پلیٹیں لے اڑے جن کا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا ہے تھانہ قریشی والا پولیس ابھی تک ان چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے سیاسی اور سماجی نمائندوں اور عوام کا ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز سے مطالبہ ہے کہ تھانہ قریشی والا کے ایس ایچ او عمران سیال کا تبادلہ کیا جائے اور ان کی جگہ کسی ذمہ دار افسر کو تعینات کیا جائے جو ان نامعلوم چوروں کو پکڑ کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے اور عوام کی لوٹی گئی سولر پلیٹیں اور دیگر چیزیں برآمد کرائی جائیں اور نامعلوم چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے. دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ قریشی والا عمران سیال کا کہنا ہے کہ بہت جلد ناملوم چوروں کو پکڑ کر کیفے کردار تک پہنچائیں گے۔