مسیحی پروگرامز کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سکیورٹی انتظامات بسلسلہ چرچ و مسیحی عبادت گاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے حکم پر آج اتوار کے دن مسیحی برادری کے عبادتی و دعائیہ پروگرامز کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیںں ضلع بھر میں کل81 دعائیہ و عبادتی پروگرام ھیں۔ جن میں سے کیٹگریA کے 05، کیٹگریB کے08 اور کیٹیگری Cکے68پروگرام ہیں دعائیہ پروگرامز کے موقع پرضلع میں 265 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں پولیس ملازمان کے ساتھ ساتھ رضاکار اور ویلنٹیئر اشخاص بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں عبادتی مقامات چرچ ہائے کی طرف آنے والے تمام راستوں اور گلیوں پر ناکہ بندی پوائنٹس مقرر کر کے ڈیوٹی لگائی گئی ہے اس طرف آنے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا جا رہا ہے علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹر اور اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس کا بھی استعمال کیا جارہا ہے اس کے علاوہ پروگرامز کی نگرانی کے لیے اہم عبادت گاہوں پر CCTV کیمرہ جات نصب کئے گئے ہیں چرچ اورمسیحی عبادت گاہوں پر مسلح سیکورٹی گارڈز بھی تعینات ییں اس کے ساتھ ساتھ عبادتی پروگرامز پر لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے، ڈولفن پولیس گشت کناں ہیں ڈی پی او ٹوبہ کی جانب سے SDPOs/SHOsکو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ حساس مقامات پر گاڑیوں، اشخاص کی سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے