علاقائی خبریں

راؤ محمد شاکر ہیڈ کلرک ریٹائر ہو گئے۔زبردست خراج تحسین

چوچک ( نمائندہ خصوصی ) محمد شاکر ہیڈ کلرک واپڈا اوکاڑہ اپنی 60 سالہ عمر مکمل ہونے پر سرکاری خدمات سے باعزت ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار فئیر ویل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جو کہ اوکاڑہ کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب میں اوکاڑہ لیسکو ایس ای واپڈا سمیت ضلع بھر کے تمام ایکسینز، ایس ڈی اوز اور دیگر افسران و اہلکاروں نے بھر پور شرکت کی۔ مقررین نے راؤ محمد شاکر کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک فرض شناس، محنتی اور دیانت دار افسر قرار دیا۔تقریب کے دوران انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور دورانِ ملازمت ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کا نسخہ بھی بطور تحفہ پیش کیا گیا۔راؤ محمد شاکر نے اس موقع پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا اختتام عزت اور کامیابی کے ساتھ کیا۔ایس ای لیسکو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راؤ محمد شاکر ہمارے ادارے کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button