کرائمز

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بہاولنگر (سید شہوارحسین) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون منعقد ہوا، جس میں بجلی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں واپڈا، میپکو، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی چوری نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ عام صارفین پر اضافی بوجھ بھی ڈال رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف علاقوں میں سروے اور چھاپہ مار کارروائیاں تیز کی جائیں گی، اور بجلی چوری میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button