ماتلی :منشیات فروش بھاری منشیات سمیت گرفتار ، مقدمہ درج
ماتلیُ(کرائمز پوائنٹ ) ایس ایس پی بدین شیراز نظیر عباسی کی منشیات سے پاک ُُ” ضلع بدین ” پالیسی کو کامیاب بناتے ہوئے پولیس اسٹیشن تلہار کے ایس ایچ او محمد یعقوب جاکھرو اور ان کی ٹیم کی بڑی کاروائی،تعلقہ ٹنڈو غلام حیدر کی دیھہ انڑکی کے دو منشیات فروش ممتاز لغاری اور مظفر علی لغاری کو ممنوعہ مضر صحت گٹکا اور مینپڑی و گٹکا کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار کر گیا۔تلہار پولیس نے یہ کاروائی معمول کی روڈ چیکنگ کے دوران کی۔پولیس نے شک کی بنیاد پر مشکوک مرگلہ کار کی تلاشی لی تو اس میں رکھے 800 گٹکا سمیت مینپڑی اور گٹکا کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال سمیت چھالیہ کے چورے کے 3 تھیلے اپنی تحویل میں لے کر دو ملزمان ممتاز لغاری اور مظفر علی لغاری کو گرفتار کر لیا۔اسی دوران ایک اور ملزم بابو شیخ سے 300 گٹکا برأمد کر کے اسے بھی گرفتار کر گیا۔