چربی سے کھلا آئل تیار کرنے والوں کی شامت آ گئی
شجاع آباد (نامہ نگار)جانوروں کی چربی سے کھلا آئل تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ رمیض ظفر کی سربراہی میں اڈہ لاڑ میں آئل انڈسٹری پر کارروائی، آئل پروسیسنگ یونٹ سیل کردیا گیا، ایک شخص گرفتار، فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج، بھاری مقدار میں بلیچنگ پاؤڈر اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق جانوروں کی چربی سے کھلا آئل تیار کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جانوروں کی چربی سے کھلا آئل تیار کرکے گھی فیکٹریوں کو سپلائی کیا جارہا تھا۔ مختلف کیمیکلز کا استعمال کرکے آئل کی ریفائننگ کی جارہی تھی۔ مزید جانچ کیلئے آئل کے سیمپل لیبارٹری بھجوادیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کھلا آئل تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنا قانونا جرم ہے۔شہریوں کو صحت بخش اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم ہیں۔